Ahmed Alvi

Add To collaction

11-Sep-2022 غزل

غزل 

ہم یہ تکلیف نہیں کر سکتے
چھوٹی تعریف نہیں کر سکتے

میرے دل میں ہے تمہاری دھڑکن 
اس میں تحریف نہیں کر سکتے 

چاہو تو اور بڑھادو غم کو 
غم میں تخفیف نہیں کر سکتے

ہم کو آزادی ہے رو سکتے ہیں
کام یہ چیف نہیں کر سکتے

دل چرانا ہے کام عاشق کا 
چوری یہ تھیف نہیں کر سکتے 

میرے اشعار ہیں یکتہ علوی
ان کی تالیف نہیں کر سکتے 

   8
1 Comments

Seyad faizul murad

11-Sep-2022 10:52 PM

واااہ کمال اچھا ہے

Reply